پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پی ٹی آئی کے رہنما، سینیٹر اعظم سواتی کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ایف آئی اے کے سائبر کرائمز سیل کی جانب سے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف رات گئے سوشل میڈیا پر متنازع بیان کا مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ایف آئی اے کی جانب سے اعظم سواتی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔اعظم سواتی کے وکلاء نے عدالت میں کہا کہ اعظم سواتی پر رات گئے بدترین تشدد کیا گیا، صرف سیاسی بنیادوں پر اعظم سواتی کو گرفتار کیا گیا ہے۔عدالت نے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر اعظم سواتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف وزری نہیں کی، انسانی حقوق اور آئین کی خلاف وزری نہیں کی، مجھے ایف آئی اے نے ایک ٹوئٹ گرفتار کیا۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر