اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ این آر او ٹو پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔شہباز شریف اور حمزہ کی بریت پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کے منی لانڈرنگ کیسز واضح تھے وہ باعزت بری ہورہے ہیں۔ قوم ایک ایک چیز نوٹ کر رہی ہے، ہر چیز کا بدلہ لے گی۔قبل ازیں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ شہباز شریف اور حمزہ شریف کے سر پر واری، عدالتی نظام کا عوام کے منہ پر ایک اور تماچا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عوام کے پیسے ہیں، ایک طرف سیلاب زدگان کے لیے پیسے مانگ رہے ہیں، دوسری طرف ایک خاندان اربوں روپے کھا گیا۔
این آر او ٹو پر عمل درآمد شروع ہوگیا، شاہ محمود



