ساڑھے 3 سال میں آدھی پاور بھی مل جاتی تو شیر شاہ سوری سے مقابلہ کرلیتے، عمران خان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورِ اقتدار میں مکمل پاور نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہوئے اپنے ہی دورِ حکومت میں اقتدار کسی اور کے پاس ہونے کا اشادہ دے دیا۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے ساڑھے 3 سال میں آدھی پاور بھی مل جاتی تو شیر شاہ سوری سے مقابلہ کرلیتے، یہاں ذمہ داری میری تھی لیکن حکمرانی کسی اور کی تھی۔عمران خان نے کہا کہ جب چیلنج ختم ہوتا ہے آپ کی زندگی ختم ہو جاتی ہے، جب میں کرکٹ کھیلتا تھا میری بڑی آسان زندگی تھی، کرکٹ پر تبصرہ کرتا تھا بڑے پیسے مل جاتے تھے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں بہت طاقت دی، جب قوم جدوجہد چھوڑ دے تو پھر عزت کھو دیتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم اربوں کے ٹیکس ڈیفالٹر کو پکڑتے، پتہ چلتا وہ کہیں اور چلے جاتے اور حکم کچھ اور مل جاتا، جب قانون کی حکمرانی ہوتی ہے تو معاشرہ خوشحال ہوتا ہے۔انہوں نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کبھی اِدھر جارہا ہے تو کبھی اُدھر، اس کو اس طرح بھاگنے سے کیا ملے گا؟ عمران خان کا کہنا تھا کہ مارچ اس لیے کر رہا ہوں کہ ان لوگوں کو سیکیورٹی تھریٹ سمجھتا ہوں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ جن کے اثاثے باہر ہیں ان میں سے کسی کو عہدہ نہیں دینا، ان حکمرانوں کے پیسے باہر پڑے ہیں۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر