تیل پیداوار میں کمی کے فیصلے کے بعد سعودی عرب سے تعلقات پر نظرثانی ہونی چاہیے،جوبائیڈن

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ تیل پیداوار میں کمی کے فیصلے پر امریکی صدر بائیڈن کا ماننا ہے کہ امریکا کو سعودی عرب سے اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکا سعودی تعلقات امریکی قومی مفاد میں ہونے کو یقینی بنایا جائے۔جان کربی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن امریکا سعودیہ تعلقات پر نظرثانی کرنا چاہتے ہیں، صدر بائیڈن کا ماننا ہے کہ تیل پیداوار میں کمی کے فیصلے کے بعد سعودی عرب سے تعلقات پر نظرثانی ہونی چاہیے۔تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس نے عالمی معیشت اور تیل منڈی کی غیر یقینی صورتِ حال پر نومبر سے تیل پیداوار میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکا نے اوپیک پلس کے فیصلے کی مخالفت اور اس پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ تیل پیداوار میں کمی سے روس کو فائدہ ہوگا۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر