اسلام آباد کے شاپنگ مال میں آگ لگنے کی ابتدائی رپورٹ تیار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شاپنگ مال میں آگ لگنے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق 7 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ تیار کی ہے جس کے مطابق آگ شاپنگ مال کے فوڈ کورٹ کے ایک ریسٹورنٹ میں لگی۔ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آگ کوکنگ آئل اور آگ میں شدت کا باعث بننے والے میٹریل کی وجہ سے پھیلی۔شاپنگ مال کے ایمرجنسی ایگزٹ کی جگہ مناسب روشنی کا انتظام نہیں تھا، آگ بجھانے کے لیے فائر وہیکل کا استعمال 200 فٹ تک کی اونچائی سے کیا گیا۔سترہویں منزل سے اوپر آگ بجھانے میں فائر فائٹرز کو شدید مشکلات ہوئیں، مال کے آخری فلور تک شیشہ تھا لیکن ہوا کے اخراج کا انتظام نہیں تھا۔ٹاپ فلور پر وینٹی لیشن نہ ہونے کے باعث دھواں بھر گیا، ایم سی آئی کے شعبۂ فائر بریگیڈ کے پاس ہیومن ریسوس کی کمی ہے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر