تنہائی اور اداسی ، وقت سے پہلے بوڑھا کرسکتی ہیں

بیجنگ: (نیشنل ٹائمز) جب جب دماغی اور اعصابی صحت کی بات ہو تو وہ ایک جانب جسمانی صحت کی طرح اہم ہیں جبکہ اس کے جسم پر زیادہ شدید منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اب ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اداسی اور تنہائی سگریٹ نوشی جیسے منفی اثرات مرتب کرتے ہوئے ہوئے آپ کو وقت سے قبل بوڑھا بنا سکتی ہے۔بڑھاپے کے دوران انسانی جسم پر خلوی اور سالماتی سطح پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور گویا بدن کی اینٹیں بوڑھی ہوجاتی ہیں اور یوں پورا جسم بوڑھا ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ یہاں تک کہ اداسی اور اکیلا پن جسم کے لیے تمباکو نوشی کی طرح ہی مضر ہوتا ہے۔امریکا میں عمر رسیدگی (ایجنگ) نامی جریدے مین شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر بڑھاپے کو روکنا ہے تو دماغی امراض اور اداسی کو دور کرنا ہوگا۔ یہی بات الٹ بھی ثابت ہوسکتی ہے کہ خوش رہنے سے بڑھاپے کے وار کو دور کیا جا سکتا ہے۔اس تحقیق میں امریکی اور چینی ماہرین نے تنہائی، ناخوشی، بے آرام نیند اور دیگر دماغی خلل اور بڑھاپے کے درمیان تعلق کو نوٹ کیا ہے۔ اس ضمن میں پورے چین سے 11914 افراد کا ڈیٹا لیا گیا اور ان کے خون کے نمونے جمع کئے گئے تھے۔ اس ڈیٹا کی بنیاد پر ایک عمررسیدگی کی گھڑی (ایجنگ کلاک) مرتب کی گئی تھی جو بطورِ خاص چینی افراد کی جسمانی کیفیات پر مبنی تھی۔تمباکو نوشی کرنے والے، جگر، پھیپھڑوں اور فالج کی تاریخ رکھنے والے افراد میں بوڑھا ہونے کی شرح تیز تر دیکھی گئی تھی۔ لیکن سب سے بڑھ کر دماغی امراض یعنی ڈپریشن، اداسی اور ناامیدی کے شکار افراد میں یہ شرح بہت زیادہ دیکھی گئی تھی۔ اس سے معلوم ہوا کہ اس کے اثرات تمباکو نوشی جیسے ہی شدید ہوسکتے ہیں جبکہ دیہی پس منظر میں تنہا رہنے والوں میں بزرگی کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر