میزائل تجربے جوہری مشقوں کا حصہ تھے، شمالی کوریا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)شمالی کوریا نے اپنے حالیہ میزائل تجربوں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تجربے جوہری مشقوں کا حصہ تھے۔خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی فوجی مشقیں 25 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہیں۔ مشقوں کی نگرانی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کی۔شمالی کوریا کی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جوہری میزائل تجربے امریکا اور جنوبی کوریا کی بحری افواج کی جانب سے کی گئی فوجی مشقوں کے ردعمل میں کیے گئے ہیں۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کم جونگ اُن نے گزشتہ دو ہفتوں سے جاری میزائل تجربوں کی ان مشقوں کی سربراہی کی۔ مشقوں کا مقصد دنیا تک جنگ کی روک تھام کا ایک مضبوط پیغام پہنچانا تھا۔مشقوں کے دوران فوجی تنصیبات اور اہم بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ جنوب میں ہوائی اڈوں کو محفوظ رکھنے کے تجربات کیے گئے۔شمالی کوریا نے دو روز قبل بھی 2 بیلسٹک میزائل داغے تھے، جس پر جاپان اور جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا تھا کہ 25 ستمبر سے اب تک شمالی کوریا نے 7 میزائل تجربے کیے ہیں۔شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا کہ فوجی مشقوں میں جوہری جنگی قوت کو بہتر بنانے اور عملی جنگی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا، میزائل کسی بھی مقام سے اپنے اہداف کو نشانہ بنانے اور اسے تباہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے دشمن مذاکرات کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمارے پاس بات کرنے کو کچھ نہیں ہے اور نہ ہی ہم ایسا کرنے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر