روس اور کریمیا کو ملانے والے پُل پر دھماکا دہشت گردی کی کارروائی تھا: پیوٹن

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کرائیمیا کو روس سے ملانے والے واحد پُل پر دھماکے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔اپنے ایک بیان میں روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ کریمیا کو روس سے ملانے والے پل پر دھماکے کی منصوبہ سازی اور معاونت یوکرینی خفیہ ایجنسیوں نے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں، یہ دہشت گردی کی کارروائی ہے جس کا مقصد انتہائی اہم انفراسٹرکچر کو تباہ کرنا تھا۔روس اور کریمیا کو ملانے والے واحد پل پر دھماکا، پل کا ایک حصہ تباہپیوٹن نے بتایا کہ پُل کو تباہ کرنے کا منصوبہ تیار کر کے پھر کارروائی کی گئی۔واضح رہے کہ چند روز قبل آبنائے کرچ پر بنے روس اور کریمیا کو ملانے والے پُل پر دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں اس کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا تھا۔روس کرائیمیا روڈ اور ریل رابطہ پُل پر ٹرک دھماکے کی وجہ سے کریمیا کی طرف جانے والی ٹرین میں ایندھن کے 7 ٹینک جل گئے تھے، جبکہ 3 افراد کی ہلاکت بھی سامنے آئی تھی۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر