مریم اورنگزیب نے عمران خان کی گزشتہ روز کی تقریر کو کھلی منافقت اور جھوٹ قرار دے دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کو کھلی منافقت اور جھوٹ قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی تقریر سے پتہ لگ رہا تھا کہ فارن ایجنٹ فتنے نے نواز شریف صاحب کا انٹرویو دیکھ لیا ہے۔مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ ‎پاک نام لے کر آپ اسی منہ سے جھوٹ، منافقت، بہتان اور الزام لگاتے ہیں، کوئی خوف خدا ہے آپ کو؟انہوں نے کہا کہ اگر ‎طاقتور قانون کے نیچے ہے تو عمران خان خود کو، فرح گوگی کو اور بشریٰ بی بی کو قانون کے حوالے کریں۔’ملک میں تماشا ہو رہا ہے، جو طاقتور ہے وہ اپنا پراسیکیوٹر، نیب چیئرمین لگارہا ہے’واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ جیلوں میں موجود غریب لوگ بھی اپنا پراسیکیوٹر لگالیں تووہ بھی بچ جائیں گے، جوملک بڑے ڈاکوؤں کو نہیں پکڑسکتا وہ وسائل کے باوجود ترقی نہیں کرسکتا، بدقسمتی سے پاکستان میں رولز آف لاء نہیں دیکھا، برطانوی وزیراعظم کو کورونا قانون پر عمل نہ کرنے پر نکال دیا گیا، مدینہ میں بھی پہلے عدل و انصاف آیا اور پھر خوشحالی آئی۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر