وزیر خارجہ بلاول زرداری اور سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے پوری امت مسلمہ کو عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد

کراچی / اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی قوم سمیت پوری امتِ مسلمہ کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے عید میلاد النبیﷺ کے موقعے پر اپنے پیغام میں کہا کہ آمدِ رسولﷺ سے انسانیت نے اپنے کھوئے ہوئے اعلیٰ اقدار اور اخلاقیات کو واپس حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر انسانذات پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کے بتائے ہوئے بقائے باہمی کے اصولوں، تعاون، رواداری اور برداشت کی اقدار کی مکمل پیروی کرے، تو دنیا سے تنازعات و کشیدگی کا خاتمہ اور کرہِ ارض امن اور خوشحالی کا گہوارہ بن سکتی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ پاکستانی قوم سمیت پوری امتِ مسلمہ کو آج کے دن غور کرنا چاہیے کہ وہ کیا وجوہات ہیں کہ ہم اپنے پیارے نبی ﷺ کے سکھائے ہوئے اسباق کو بھولتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کو اسلام کی تعلیمات سے منور کر دے اور ہمیں اپنے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

جبکہ سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے عید میلاد النبی کے موقع پر عوام سے کہا ہے کہ وہ سوچ و بچار کریں۔ آج ہم اپنے پیارے نبی حضرت محمدﷺ کی ولادت کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ خوشیاں منانے کے ساتھ ساتھ ہمیں اس بات پر بھی غور و فکر کرنا چاہیے کہ ہم ان کی تعلیمات ، برداشت اور ایک دوسرے کو سمجھنے سے کس قدر دور ہوگئے ہیں۔ پیار ے نبی ﷺنے کبھی بھی اپنے نام پر تشدد کی تبلیغ نہیں کی۔ حال ہی میں ہم نے اپنے پیارے نبی ﷺ کے نام پر جو تشدد دیکھا اس کے بعد ہمیں اس پر غور و فکر کرنا چاہیے۔ آج کے دن ہم اللہ تعالیٰ سے یہ دعا بھی مانگتے ہیں کہ ہمیں اجتماعی شعور عطا کرے اور جو پیغام محبت، برداشت اور انکساری کا اسلام نے ہمیں دیا ہے ہم اس پر عمل کریں۔ ہمارے پیارے نبیﷺ نے ہمیں جو تعلیمات دی ہیں وہ سب سے عظیم تعلیمات ہیں اور آج ہمیں ان پر جتنا عمل کرنے کی ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں شعور عطا کرے اور ہمیں اسلامی تعلیمات پر پوری طرح سے عمل کرنے کے لئے رہنمائی کرے اور ہمارے دلوں کو اسلام کی تعلیمات سے منور کر دے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر