ڈیمینشیا کا مرض خودکشی کے خطرات 7 گنا بڑھا سکتا ہے!

لندن (نیشنل ٹائمز): ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ افراد جن میں 65 سال سے کم عمر میں ڈیمینشیا کی تشخیص ہوجاتی ہے ان کی موت خودکشی سے واقع ہونے کے خطرات سات گُنا زیادہ ہوتے ہیں۔کوئین میری، یونیورسٹی آف لندن اور یونیورسٹی آف ناٹِنگھم کے محققین نے ڈیمینشیا کی تشخیص اور خودکشی کے خطرے کے درمیان تعلق کا تعین کرنے کے لیے 2001 سے 2019 کے درمیان 5 لاکھ 94 ہزار 674 افراد کے طبی ریکارڈ کا جائزہ لیا۔Jama Neurology جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ ڈیمینشیا میں مبتلا افراد کی دو فیصد تعداد کی موت خود کشی سے واقع ہوئی۔البتہ یہ شرح تشخیص کے اگلے تین ماہ میں ان لوگوں میں زیادہ تھی جواس بیماری میں 65 برس کی عمر سے کم میں مبتلا ہوئے تھے یا ان کو کوئی نفسیاتی بیماری تھی۔مجموعی طور پر 65 برس سے کم عمر میں ڈیمیشنیا کی تشخیص کے تین ماہ کے اندر خودکشی سے موت واقع ہونے کی شرح ایسے افراد کی نسبت 6.69 گُنا زیادہ تھی جو ڈیمینشیا میں مبتلا نہیں تھے۔برطانیہ میں تقریباً 9 لاکھ افراد ڈیمینشیا میں مبتلا ہیں اور یہ بیماری اموات کی وجوہات میں سرِ فہرست ہے۔ جبکہ ان افراد میں تقریباً 42 ہزار ایسے ہیں جو 65 برس سے کم عمر میں اس بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق سیاہ فام، ایشیائی اور دیگر قومیتوں سے تعلق رکھنے والوں میں تقریباً 25 ہزار افراد ڈیمینشیا سے متاثر ہیں۔ لیکن اس بیماری کا کوئی علاج موجود نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر