ادارے کے نیوٹرل رہنے سے ایک شخص کو کتنی تکلیف ہورہی ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ ادارے کے نیوٹرل رہنے سے ایک شخص کو کتنی تکلیف ہورہی ہے جب کہ پی ٹی آئی والوں نے ترلے منتیں کرکے صدر کو آرمی چیف کے پاس بھیجا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اعظم خان کہتے ہیں کہ سائفر ہم میٹنگ منٹس سے نیا بنادیں گے، عمران خان اب کہتے ہیں کہ پتا نہیں سائفر کہاں گیا اب عمران خان کہہ رہا ہے کہ امریکا کا نام نہ لو۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ نے جرات اور بہادری کے ساتھ ظلم کا مقابلہ کیا، ہمیں پنجاب حکومت کا کوئی خوف نہیں گرفتار کرنا ہے کرلیں، عوام کو اس کا اصلی چہرہ دکھانے کے لیے ضروری ہے کہ ہرچیز سامنے لائی جائے، آنے والے دنوں میں آہستہ آہستہ ان کو منہ چھپانے کے لیے جگہ نہیں ملے گی۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ملک ریاض سے پچاس کروڑ روپے نقد پکڑے اور ساتھ میں زمین لی، عمران خان نے اور اس کی بہنوں نے جائیدادیں بیچیں، 80 ٹرسٹ ڈیڈیں بنائیں، اس کے سارے کے سارے بیانیے زمین بوس ہوگئے ہیں، انہوں نے ترلے منتیں کرکے صدر کو آرمی چیف کے پاس بھیجا، سب سمجھ رہے ہیں مارچ اپریل تک کیوں انہوں نے آفر کی ہے، ادارے کے نیوٹرل رہنے سے اس شخص کو کتنی تکلیف ہورہی ہے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف افواج نے جنگ لڑی ہےاس وقت بھی شہادتیں ہورہی ہیں، خیبرپختونخوا میں آج بھی دفاع کی لڑائی فوج لڑرہی ہے وہاں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف واپس آئے تھے جب ان کو پتا تھا کہ گرفتار ہونا ہے اور وہ اب بھی بالکل واپس آئیں گے یہ ان کا وطن ہے۔

 

 

 



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر