ایمنسٹی کا زاہدان، ایران میں شہریوں کیخلاف خونریز کریک ڈاؤن کی تحقیقات کا مطالبہ

لندن: (نیشنل ٹائمز) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایران کے شہر زاہدان میں پاسداران انقلاب اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے نمازیوں اور عام شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بیان میں کہا کہ صوبہ سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان میں نماز جمعہ کے بعد ایرانی سیکیورٹی فورسز نے بلوچ مظاہرین کیخلاف آپریشن کیا جس میں بچوں سمیت 80 افراد جاں بحق ہوئے۔مسلح اہلکاروں نے شہریوں پر فائرنگ اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے، بیشتر لوگوں کو سینے، سر اور گردن میں گولیاں ماری گئیں۔ایمنسٹی نے اسے خونریز جمعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں لڑکی مھسا امینی کی ہلاکت پر تین ہفتے سے حکومت کے خلاف جاری حالیہ احتجاجی کی لہر میں یہ خونریز ترین دن تھا۔ایمنسٹی کی سیکرٹری جنرل ایجنس کولامارڈ نے کہا کہ ایرانی حکومت نے انسانی جان کی حرمت کو بری طرح پامال کردیا اور ثابت کیا کہ وہ اپنا اقتدار بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نومبر 2019 میں ہونے والے مظاہروں جن میں سیکڑوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے، اس کے تین سال بعد بھی ایرانی حکومت شہریوں کیخلاف طاقت کا بے رحمانہ استعمال کر رہی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ ایران میں ہونے والے سنگین جرائم کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ایمنسٹی نے بتایا کہ ایران کی اعلیٰ فوجی قیادت نے پولیس سمیت تمام سیکیورٹی فورسز کو حکومت مخالف مظاہرین کو کچلنے کےلیے طاقت کے استعمال کی کھلی چھوٹ دی ہے۔واضح رہے کہ ایرانی پولیس افسر کی جانب سے 15 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کیخلاف زاہدان سمیت ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد احتجاج ہوا تھا جس پر ایرانی فورسز نے گولی چلائی تھی۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر