اسلام آباد میں کورونا ایس اوپیز پر عمل کرانے کے لیے فوج ایکشن میں آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا ایس اوپیز پر عمل کرانے کے لیے فوج ایکشن میں آگئی۔ اسلام آباد انتظامیہ نے فوج کےساتھ کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمد کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں اسسٹنٹ کمشنررانا موسیٰ طاہر نے فوج اور پولیس کے ساتھ مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ایس او پیز کا جائزہ لیا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن شروع کردیا گیا ہے، اہلکاروں نے سٹی ڈویژن کے مختلف تجارتی علاقوں کا دورہ کیا جب کہ اس دوران شہر میں ایس ا وپیز کی خلاف ورزی پر دکان سیل و جرمانہ بھی کیا گیا۔اسلام آباد میں بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کےاحکامات پرعملدرآمدکا بھی آغاز کردیا گیا ہے، آج اور کل شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی تاہم میڈیکل اور ایمرجنسی سروسز پر پابندی نہیں ہوگی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر