بھارتی دواؤں کے استعمال سے مبینہ طور پر 66 بچے ہلاک، عالمی ادارہ صحت نے الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارتی کمپنی کے کھانسی کے شربت کے مبینہ استعمال سے افریقی ملک گیمبیا میں 66 بچے ہلاک ہوگئے جس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے زکام، بخار اور کھانسی کی چار بھارتی ادویات کو مضرِ صحت قرار دیا گیا ہے۔66 بچوں کی ہلاکت نے دنیا کی فارمیسی کہلانے والے بھارت کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔بھارتی حکام کے مطابق وہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے منتظر ہیں، دستیاب معلومات کی بنیاد پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔پرومیتھیزین، کوفکس میلن، میکاف اور میگرپ نامی یہ سیرپ عموماً بچوں کو تجویز کیے جاتے ہیں، گیمبیا نے بھارت کی ’میڈن فارماسیوٹیکل کمپنی‘ کی ان دواؤں کی درآمد روک دی ہے۔عالمی ادارہ صحت نے اپنے الرٹ میں کہا ہے کہ ان دواؤں کے جن نمونوں کی جانچ کی گئی ہے اُن میں ایسے کیمیکلز پائے گئے ہیں جو گردوں کو ناکارہ بنا دیتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ کیمیکلز بریک فلوئڈز اور صنعتی آلات میں استعمال ہوتے ہیں اور بعض ادویات میں سستے متبادل کے طور پر شامل کیے جاتے ہیں۔

 



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر