یونیسیف کا پاکستان کو ملیریا سے بچاؤ کی 10 لاکھ گولیاں فراہم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): پاکستان کی درخواست پر یونیسیف نے سندھ، بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بخار، ملیریا کی دوا فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔زرائع کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کی بگڑتی صورت حال پر حکومت نے یونیسیف سے رابطہ کیا ہے۔ جس پر یونیسیف نے پاکستان کو بخار، ملیریا دوا کی بھاری مقدار فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔حکام کے مطابق یونیسیف پاکستان کو بچوں کیلئے ملیریا سے بچاؤ کی دوا فراہم کرے گا جبکہ ملیریا کے علاج کیلئے 10 لاکھ گولیاں فراہم کرے گا،جس سے ملیریا کے چار لاکھ مریض بچوں کا علاج ممکن ہو گا۔ذرائع کے مطابق یونیسیف پاکستان کو پیراسٹامول کی 25 لاکھ گولیاں فراہم کرے گا، عالمی ادارہ صحت برائے اطفال کی جانب سے ادویات کی کھیپ 7 اکتوبر تک پاکستان پہنچے گی۔ملیریا،بخار دوا کی تقسیم کا پلان صوبوں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔ وفاق کی ہدایت پر صوبوں نے بخار، ملیریا دوا کی طلب کا نوٹ بھجوا دیا ہے، جس کی روشنی میں سندھ، بلوچستان، کے پی کو ملیریا اور بخار کی دوا حسب ضرورت فراہم کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر