وزیر خارجہ کا استنبول میں منعقدہ سہ فریقی اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی استنبول میں ترک اور افغان وزرائے خارجہ کے ساتھ، سہ فریقی اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے آج اس سہ فریقی اجلاس میں شرکت کر کے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ افغان امن عمل کے اس اہم موڑ پر سہ فریقی اجلاس کا انعقاد بہت اہمیت کا حامل ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اس فورم کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف وزارتی سطح پر بلکہ سمٹ لیول کانفرنس کا انعقاد کرنا چاہیے۔آج ہم نے اس سہ فریقی اجلاس میں، سمٹ لیول انگیجمنٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔بین الافغان مذاکرات کی صورت میں افغانوں کے پاس ایک نادر موقع ہے۔ انہیں چاہیے کہ وہ سب مل کر مذاکرات کو نتیجہ خیز بنائیںافغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے ۔واحد راستہ جامع اور وسیع مذاکرات ہیں۔اسی لیے ہم طالبان کو بار بار مذاکرات کا کہتے ہیں کیونکہ یہ ان کے مستقبل کا معاملہ ہے۔ جس کا فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے۔ افغانستان میں بدامنی کی سب سے بھاری قیمت، افغانوں کے بعد پاکستان نے چکائی ہے۔ ہمیں سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔ ایک پرامن افغانستان، پاکستان کے مفاد میں ہےمجھے خوشی ہے کہ کانفرنس ملتوی ہونے کے باوجود آپ نے اس اہم اجلاس کا انعقاد کیا ۔مجھے خوشی ہے کہ آج کے اس اجلاس میں ہم نے افغان امن عمل کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔ مجھے خوشی ہے کہ آج ہم نے علاقائی روابط کے فروغ کے حوالے سے بھی تبادلہ ء خیال کیا ۔ہم نے اقتصادی تعاون، غیر قانونی مائیگریشن کے مسئلے پر بھی بات چیت کی۔غیر قانونی مائیگریشن پر موثر انداز میں قابو مشترکہ کاوشوں کے ذریعے پایا جا سکتا ہے ۔ہمارا مشترکہ پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ، ہماری سوچ میں یکسوئی کا مظہر ہے افغانستان میں قیام امن سے خطے میں روابط کو فروغ ملے گا۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر