بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، ایک پائلٹ ہلاک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کےمطابق بھارتی فوج کے چیتا ہیلی کاپٹر کو حادثہ بدھ کے روز پیش آیا جہاں اروناچل پردیش میں تاونگ کے نزدیک ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی حکام کا کہنا ہےکہ ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا جس میں دو پائلٹ سوار تھے اور دونوں نے ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگائی جب کہ دونوں پائلٹ کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک پائلٹ کرنل سوارب یادیو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔بھارتی فوجی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر