وزیر خارجہ کی ترکی میں ،ترک وزیر خارجہ کی دعوت پر ،افغان امن عمل کے حوالے سے منعقدہ سہ فریقی اجلاس میں شرکت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ترکی میں ،ترک وزیر خارجہ کی دعوت پر ،افغان امن عمل کے حوالے سے منعقدہ سہ فریقی اجلاس میں شرکت۔افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر کی سہ فریقی کانفرنس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت۔تینوں وزرائے خارجہ نے افغان عمل امن کے حوالے سے اب تک سامنے آنے والی پیش رفت، امریکہ کی جانب سے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے اعلان کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان اور خطے میں امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنی مخلصانہ، مصالحانہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایک پر امن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے خواب کو، حقیقت میں بدلنے کیلئے، افغان مسئلے سے منسلک، تمام فریقین کو سنجیدہ اور تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا۔اس سہ فریقی اجلاس میں اقتصادی تعاون، روابط کے فروغ ، علاقائی امن کو درپیش خطرات اور افغان مہاجرین کی باوقار واپسی سے متعلقہ امور پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔افغانستان میں دیرپا امن کا قیام، نہ صرف خطے بلکہ پوری پوری دنیا کیلئے طمانیت کا باعث ہو گا ۔افغانستان میں قیام امن سے خطے کے اندر اور خطے سے باہر روابط کے فروغ کی نئ راہیں کھلیں گی۔خطے میں سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری لانے کیلئے ادارہ جاتی سطح پر تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر ہمیں افغان مہاجرین کی باوقار اور وقت کے تعین کے ساتھ، وطن واپسی کیلئے، ایک قابلِ عمل اور جامع منصوبہ مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان، ایک پر امن اور مستحکم افغانستان کیلئے کی جانے والی عالمی کاوشوں میں شریک رہے گا ۔واضح رہے کہ افغانستان،اور خطے میں قیام امن کیلئے،تشکیل پانے والا پاکستان افغانستان اور ترکی پر مبنی “سہ فریقی پروسس، 2007 سے قائم ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر