سپیشل برانچ کی نشاندہی پر گندم کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

منچن آباد(نیشنل ٹائمز)سپیشل برانچ کی نشاندہی پر گندم کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ۔ہزاروں من گندم برآمد کر لی گئی۔

پاسکو حکام کے مطابق میکلوڈگنج کے علاقہ میں مختلف گوداموں میں 54800 تھیلے گندم ذخیرہ کیے گئے تھے۔13 گوداموں میں رکھے گئےتھیلوں میں 68500 من گندم موجودتھی ۔

ذخیرہ کی گئی گندم کی قیمت ایک ارب 23 کروڑ 30 لاکھ روپے بنتی ہے۔ پکڑی جانیوالی گندم مبینہ طور پر سمگل کے لئے ذخیرہ کی گئی ۔

محمد اکرم ، حافظ محمد خان ، یسین ، منظور احمد کے گوداموں میں گندم سٹاک کی گئی۔ محمد خالد، محمد امجد، غلام عباس، محمد مختیار آڑھتیان بھی ذخیرہ اندوزی شامل ہیں۔

محمد وقاص، ظہور احمد، مقبول جنجھ آڑھتیان کے گوداموں پر بھی ریڈ ہوئے۔12 گودام سیل کرکے گندم گورنمنٹ تحویل میں دے دی گئی۔گودام مالکان کیخلاف تھانہ میکلوڈ گنج میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر