ارب پتی ایلون مسک کی دوبارہ ٹوئٹرخریدنے سے متعلق خبروں کی تصدیق

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایلون مسک ایک بارپھر ٹوئٹرکی خریداری کی قیمت ادا کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو معاہدے میں طے شدہ رقم 54.20 ڈالر فی شیئر کے حساب سے خریداری کی پیشکش کردی ہے۔رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے کورٹ روم میں قانونی لڑائی سے گریز کرنے کیلئے، مہینوں تک ٹوئٹر پر بوٹس، جعلی اکاؤنٹس، غلط بیانی جیسے الزامات لگانے کے بعد ایک بار پھر اصل طے شدہ قیمت پر ٹوئٹر کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔ایلون مسک اور ٹوئٹر کے درمیان معاہدے کی بحالی کی خبر کے ساتھ ہی ٹوئٹر کے شیئرز کی قدر میں 23 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ایلون مسک کا ایک اور دلچسپ منصوبہ مکمل ہونے کے قریب- Geo News Urduرپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی قانونی ٹیم کو عدالتی کارروائی دیکھنے کے بعد یہ اندازا ہو گیا تھا کہ مقدمے کی کارروائی ان کے لیے درست سمت میں آگے نہیں بڑھ رہی، انہیں خدشہ تھا کہ ججز بوٹس اور جعلی اکاؤنٹ کی بات کو اہمیت نہیں دے رہے اس لیے امکان ہے کہ فیصلہ ان کے خلاف آئے گا اس لیے انہوں نے ایلون مسک کو معاہدہ بحال کرنے کا مشورہ دیا۔یاد رہے کہ ٹوئٹر کے ساتھ 44 ارب ڈالر کے عوض ٹوئٹر خریداری معاہدہ کرنے کے بعد ایلون مسک خریداری معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے تھے، جس کے بعد ٹوئٹر نے معاہدے سے پیچھے ہٹنے پر ایلون مسک کے خلاف قانونی جنگ کا آغازکردیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر