امریکا یوکرین کو 625 ملین ڈالر کی مزید سکیورٹی امداد دے گا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکا یوکرین کو 625 ملین ڈالر کی مزید سکیورٹی امداد دے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی امداد کا اعلان امریکی صدر بائیڈن نے یوکرین کے صدر زیلینسکی سے ٹیلیفونک رابطے میں کیا۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکا یوکرین کو جدید میزائل سسٹم بھی فراہم کرے گا ، امریکا یوکرینی علاقوں کو روس میں ضم کرنے کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا ،ہم روس کی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مدد جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ روس کی پارلیمنٹ نے پیر کو یوکرین کے 4 علاقوں کو روس میں ضم کرنےکی منظوری دے دی۔جمعےکو روسی صدر پیوٹن نے یوکرینی علاقوں کو روس میں ضم کرنےکی دستاویزات پر دستخط کیے تھے۔روسی پارلیمنٹ نے یوکرین کے4 علاقوں کو روس میں ضم کرنےکی منظوری دے دیتاہم پیر کو روسی پارلیمان کے ایوان زیریں میں یوکرینی علاقوں کو روس میں ضم کرنےکے قانون کی منظوری دی گئی۔ یوکرین کے علاقوں خیرسون، ڈونیٹسک، لوہانسک اور زاپور زیا میں منعقدکیےگئے ریفرنڈم کے بعد روس میں ضم کیا گیا ہے، یہ علاقے روس نے حالیہ جنگ میں حاصل کیے ہیں۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر