گوشت کی بڑی مارکیٹ چائنہ پاکستان سے گدھے اور کتے درآمد کرنے کا خواہاں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو بتایا گیا ہے کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے برآمدی شعبے کو بجلی پر دی جانے والے سبسڈی عارضی طور پر بند کی گئی ہے، کپاس کی کمی کی وجہ کا برآمدی شعبے کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 

 

کمیٹی کا اجلاس سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔کمیٹی ارکان نے ایکسپورٹ کے شعبے کو دی گئی سبسڈی کے خاتمے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ سہولیات نہ ہونے کے باعث ٹیکسٹائل کے 1600 یونٹس بند ہوگئے ہیں، وزارت تجارت کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ہاکستان کو کپاس کا بڑا مسئلہ ہے ایکسپورٹ انڈسٹری کو مشکلات ہیں۔فنڈز کی کمی کے باعث ایکسپورٹ کے شعبے کی بجلی کی سبسڈی ختم کی ہے۔ فنڈز کی دستیابی پر یہ سبسڈی دوبارہ دے دی جائے گی۔ کمیٹی کے رکن سینیٹر شوکت ترین نے کہا کہ ای کامرس کو ٹیکسیشن اور فارن کرنسی اکاؤنٹ جیسے مسائل کا سامنا ہے، فارن کرنسی اکاؤنٹ نہ ہونے کے باعث اربوں ڈالر باہر پڑے ہیں، اس وقت ہمیں ڈالرز کی ضرورت ہے اور ہمارے ڈالرز باہر پڑے ہیں، آئندہ پانچ برسوں میں آئی ٹی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک لے جا سکتے ہیں۔

 

حکام وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کا خواہاں ہے، چین گوشت کی ایک بڑی مارکیٹ ہے، لمپی اسکن بیماری کی وجہ سے افغانستان سے وقتی طور پر جانور درآمد کرنے کی اجازت نہیں، کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاکستانی ماہی گیر گہرے سمندر سے مچھلیاں پکڑ کر غیر ملکی ٹرالرز کو وہاں ہی فروخت کر دیتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر