وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کی دعوت پر دو روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کی دعوت پر دو روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے۔استنبول ہوائی اڈے پر ڈپٹی گورنر استنبول کمال عنان، ترکی میں تعینات پاکستانی سفیر سائیرس قاضی اور سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ کی دورہ ء ترکی کے دوران، ترک صدر رجب طیب اردگان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔وزیر خارجہ ترکی میں، ترک ہم منصب میولوت چاوش اوغلو کے ساتھ ملاقات کریں گے۔اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، معاشی، تہذیبی و دفاعی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر خارجہ ترکی میں منعقدہ سہ فریقی اجلاس میں شریک ہوں گے۔اس اجلاس میں افغان امن عمل،امریکہ کی جانب سے، افغانستان سے افواج کے انخلا کے اعلان کے بعد کی صورتحال پر گفتگو ہو گی۔وزیر خارجہ ترکی میں مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے بات چیت کریں گے ۔جس میں پاک ترک تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ،مغرب میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کی حوصلہ شکنی سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے ۔وزیر خارجہ کا یہ دورہ پاکستان اور ترکی کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ کی اہم کڑی ہے۔ توقع ہے کہ وزیر خارجہ کے اس دورے سے جہاں دو طرفہ تعلقات وسعت پذیر ہوں گے۔ وہاں افغان امن عمل سمیت اہم علاقائی امور پر اتفاق رائے کا موقع میسر آئے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر