پاک چین تعاون پر تنقید کرنے والے مشکل میں پاکستان کی عملی مدد کریں: چینی سفیر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان میں چینی سفیر نونگ رنگ نے کہا ہے کہ پاک چین تعاون پر تنقید کرنے والے ملک مشکل کی گھڑی میں پاکستان کی عملی مدد کریں ۔مختلف زبانوں کے سب ٹائٹل کے ساتھ جاری کردہ اپنے پیغام میں اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد چین نے اب تک تقریباً 90 ملین ڈالر امداد دی ہے۔پاکستان میں چینی سفیر نے مزید کہا کہ اعلان کردہ امداد پاکستان کو ملنے والی سب سے بڑی امداد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، پاک چین تعاون پر تنقید کرنے والے ملک مشکل کی گھڑی میں پاکستان کی عملی مدد کریں۔امریکا کا پاکستان کو چین سے قرضوں میں ریلیف لینےکا مشورہ: چینی وزارت خارجہ کا ردعمل آگیاواضح رہے اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان کو چین سےقرضوں میں ریلیف لینے کے مشورے پر چینی وزارت خارجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سیلابی صورتحال کے بعد سے ہی چین پاکستان کی مدد کر رہا ہے اور چین نے مشکل وقت میں پاکستان کی حقیقی دوست اوربھائی کی طرح مدد کی ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکا کو مشورہ دیا کہ پاک چین تعاون پربلاوجہ تنقید کے بجائے امریکا پاکستانی عوام کی حقیقی معنوں میں مدد کرے۔

 



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر