ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سینیئر کمانڈر فائرنگ کے واقعے میں ہلاک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سینیئر کمانڈر علی موساوی ہلاک ہوگئے۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سیستان بلوچستان صوبے کے کمانڈر علی موساوی کو ایران کے شہر زاہدان میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔ایرانی سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق علی موساوی جمعے کو زاہدان شہر میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں سینے میں گولی لگنے سے ہلاک ہوئے۔قبل ازیں جمعہ کو ایرانی سرکاری میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ مسلح افراد نے زاہدان میں ایک پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کی۔ پاسداران انقلاب سے متصل تسنیم نیوز نے علی موساوی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ایران میں زیرحراست لڑکی کی ہلاکت پر احتجاج کئی روز بعد بھی جاریخیال رہے کہ ایران میں پولیس کی زیرحراست مہسا امینی دل کا دورہ پڑنے سے 16ستمبر کو انتقال کرگئی تھیں۔ 22 سالہ مہسا امینی کو تہران میں اسکارف نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا۔مہسا امینی کی زیرحراست ہلاکت کے خلاف ایران میں 14 روز سے مظاہرے جاری ہیں جس میں تقریباً 76 افراد ہلاک اور سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سینیئر کمانڈر فائرنگ کے واقعے میں ہلاک

 



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر