اس مشروب کو پینا صحت کے لیے کیوں ضروری ہے؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) روزانہ 2 سے 3 کپ کافی پینے کی عادت زندگی کا دورانیہ بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔بیکر ہارٹ اینڈ Diabetes ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ کافی پینے کی عادت دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ کم کرنے کے لیے بھی مفید ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ 2 سے 3 کپ کافی پینے سے اگلے ساڑھے 12 سال کے دوران مختلف امراض سے موت کا خطرہ 27 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔اس تحقیق میں 4 لاکھ 49 ہزار سے زائد ایسے افراد کو شامل کیا گیا تھا جو امراض قلب سے محفوط تھے۔ان افراد سے سوالنامے بھروائے گئے تاکہ معلوم ہوسکے کہ وہ روزانہ کتنے کپ کافی پیتے ہیں اور کافی کی کونسی قسم انہیں پسند ہے۔اس کے بعد اس گروپ کے ڈیٹا کا موازنہ ایسے افراد سے کیا گیا جو اس گرم مشروب سے گریز کرتے تھے۔عمر، جنس، موٹاپے، ہائی بلڈ پریشر اور دیگر عناصر کو بھی اس حوالے سے مدنظر رکھتے ہوئے دونوں گروپس کا جائزہ ساڑھے 12 سال تک لیا گیا۔اس عرصے میں27 ہزار 829 افراد ہلاک ہوئے۔نتائج سے معلوم ہوا کہ کافی پینے کی عادت سے کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہوجاتا ہے بالخصوص اگر روزانہ 2 سے 3 کپ کافی پی جائے۔اسی طرح تحقیق کے دوران 43 ہزار 173 افراد میں امراض قلب کی تشخیص ہوئی، مگر کافی پینے والے گروپ میں یہ خطرہ کم دریافت ہوا۔اس تحقیق میں بتایا گیا کہ لوگوں کو کافی کی کسی بھی قسم کو پینا صحت مند طرز زندگی کا حصہ بنانے پر غور کرنا چاہیے۔محققین کا کہنا تھا کہ کیفین کافی کا اہم جز ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ اس مشروب میں 100 سے زیادہ حیاتیاتی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ معتدل مقدار میں کافی پینے سے دل کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج یورپین جرنل آف Preventive Cardiology میں شائع ہوئے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر