اسحاق ڈار کی حلف برداری، ڈالر مزید 2 روپے 41 پیسے نیچے آگیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسحاق ڈار کی بطور وفقی وزیر حلف برداری نے امریکی ڈالر کے پر مزید کتر دیے۔انٹربینک میں ایک موقع پر ڈالر مزید 2 روپے 41 پیسے نیچے آکر 231 روپے 50 پیسے کا ہو گیا جبکہ کاروباری روز کے اختتام پر امریکی ڈالر 77 پیسے کی کمی کے بعد 232 روپے 12 پیسے پر بند ہوا۔چار دن میں ڈالر 8 روپے سے زیادہ سستا ہو چکا ہے اور پاکستان قرضوں کے بوجھ میں 1050 ارب روپے کی کمی واقع ہو چکی ہے۔صدر عارف علوی نے نامزید وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزراء بھی شریک ہوئے۔نواز شریف نے اسحاق ڈار کو بے قابو مہنگائی، گرتی معیشت اور کم ہوتے زرمبادلہ کے ذخائر کو کنٹرول کرنےکا مشکل ٹاسک دیا ہے۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر