بادشاہ چارلس سوم کے نئے مونوگرام کی نقاب کشائی کردی گئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر سرکاری سطح پر منائے جانے والے سوگ کے اختتام پر بادشاہ چارلس سوم کے نئے مونوگرام کی نقاب کشائی کردی گئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بادشاہ کے مونوگرام یا سائفر کو کالج آف آرمز کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس ڈیزائن میں بادشاہ چارلس کے نام کے رسم الخط استمال کیے گئے ہیں یعنی ’C‘ اور ’R‘ جبکہ III کو حرف ’R‘ کے اندر لکھا گیا ہے۔ ان تمام حروف کے اوپر شاہی تاج بنایا گیا ہے۔ اس مونوگرام کو سونے سے بنایا گیا۔بکنگھم پیلس کے کورٹ پوسٹ آفس اس نئے سائفر کو استعمال کرتے ہوئے اسٹامپ پوسٹ بنانے والا پہلا محکمہ بن گیا ہے۔شاہی انتظامیہ کے مطابق محل کا پوسٹ روم ہر سال تقریباً 2 لاکھ ڈاک ارسال کرتا ہے جس میں مختلف تقریبات کے دعوت نامے، عوام اور ریاستی اراکین کی جانب سے موصول ہونے والے خطوط اور ان کے جواب وغیرہ شامل ہیں۔شاہی مونوگرام بنانے والا کالج آف آرمز 1484 میں قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد سرکاری رجسٹرز بنانا اور ان کا خیال رکھنا ہے۔نئے سائفر کا ڈیزائن کالج آف آرمز نے بنایا مگر بادشاہ چارلس سوم نے اس کی منظوری دی جبکہ اس میں بنائے گئے اسکاٹش کراؤن کی منظوری کنگ آف آرمز لارڈ لیون نے دی ہے۔اس سائفر کو سرکاری دفاتر، دستاویزات، عمارتوں اور ڈاک کے لیے استعمال کیا جائے گا۔نئے سائفر کی نقاب کشائی کے ساتھ ہی برطانیہ میں بادشاہ کی شبی والے نئے سکے بھی جاری کرنے کا اعلان کردیا گا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بتدریج ملکہ الزبتھ دوم کے مونوگرام کو بادشاہ کے مونوگرام سے تبدیل کردیا جائے گا۔اہم شاہی انتظامیہ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ پچھلے بادشاہ یا ملکہ کا سائفر کئی برسوں تک استعمال کرسکتے ہیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق برطانیہ میں بادشاہ چارلس سوم کے پوٹرئے کے ساتھ نئے کرنسی نوٹ کا اجرا 2024 کے وسط میں کیا جائے گا۔ملکہ برطانیہ کی وفات کے بعد آج سے شاہی سوگ ختمشاہی سوگ کے اختتام کے بعد نئے شہزادے اور شہزادی آف ویلز کو ان کے القابات سے نوازا جائے گا جبکہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ منگل کو ویلز کا دورہ کریں گے۔یاد رہے برطانیہ کی سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 70 سال تک راج کرنے کے بعد 8 ستمبر کو اسکاٹ لینڈ میں انتقال کر گئیں تھیں، ان کی عمر 96 برس تھی۔



  تازہ ترین   
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے: مریم نواز
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر