روس میں جاپانی قونصل جنرل کو جاسوسی کے الزامات میں حراست میں لےلیا گیا

ماسکو (نیشنل ٹائمز): روس کے شہر ولاڈی واسٹوک میں جاپانی قونصل جنرل کو حراست میں لے لیا گیا۔روسی میڈیا کے مطابق روسی سکیورٹی فورسز کا دعویٰ ہےکہ جاپانی سفارت کار کو جاسوسی کرتے ہوئے پکڑا گیا، وہ روس پرعائدپابندیوں کی خفیہ معلومات حاصل کر رہے تھے۔روسی حکومت نے جاپانی قونصل جنرل کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا ہے۔ایک بیان میں روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ جاپانی سفارت کار کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق معاملے پر جاپان سے رابطہ کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے اور معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ سفارت کار ولاڈی واسٹوک میں جاپان کے قونصل جنرل ہیں۔ دوسری جانب جاپانی حکومت نے روس میں قونصل جنرل کو حراست میں لینے پر شدید احتجاج کیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر