ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری، کراچی میں مزید 2 مریض انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی میں ڈینگی تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موذی وبا سے مزید 2 مریض انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں ڈینگی کے کیسسز رپورٹ ہو رہے ہیں، صوبہ سندھ میں ڈینگی کے مزید 335 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے257 کا تعلق کراچی سے ہے۔خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں، ڈینگی سے ایک مریض چل بسا جبکہ مزید 259 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وبا میں مبتلا 175 افراد کا تعلق پشاور سے ہے۔دوسری جانب پنجاب میں بھی ڈینگی کے مزید 226 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پنجاب حکومت نے ڈینگی کے مریضوں کی سہولت کے لیے ہیلتھ کارڈ پر ڈینگی کے علاج کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے ڈینگی کے مریضوں کی سہولت کی خاطرصوبے بھر میں مزید اسپتالوں کو بھی ہیلتھ کارڈ سسٹم میں شامل کیا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر