پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج الزائمرز سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

کراچی(نیشنل ٹائمز) : پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 21 ستمبر کو الزائمرز سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔الزائمرزکے عالمی دن کے حوالے سے نیورولوجی اویئرنس اینڈ ریسرچ فاونڈیشن کے زیراہتمام ایک روزہ آگہی سیمینار منعقد کیا گیا۔معروف ماہرین اعصابی امراض پروفیسر اقبال آفریدی،پروفیسر ڈاکٹر محمد واسع، پروفیسر ڈاکٹر اعجاز وہرہ، ڈاکٹر شاہد مصطفیٰ،پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک اور ڈاکٹر واجد جواد نے اس دن کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حافظے کی کمزوری (الزائمرز) کو بڑھاپے کی علامت سمجھا جاتا ہے حالانکہ یہ ایک دماغی اور زندگی کو کم کرنے والا مرض ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تقریباً 5لا کھ افراد اس مرض میں مبتلا ہیں لیکن لوگوں کی اکثریت اس بیماری سے لاعلم ہے۔ اس کی ابتدائی علامات میں حافظہ کی کمزوری، یادداشت کی کمی اور روز مرہ کی سرگرمیو ں کو بھول جانا شامل ہے ۔جب مرض بڑھتا ہے تو مریض کھانا کھانا، کپڑے پہننا اور گھرکے پتے سمیت اپنے بچوں اورقریبی عزیزواقارب تک کوبھولنا شروع ہو جاتا ہے۔اس کی کیفیت چھوٹےبچے کی سی ہو جاتی ہے، جسے کسی بات کا علم نہیں ہوتا ۔ایسی صورتحال میں مریضوں کا بہت زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیمینشیا کی تاحال کوئی وجہ معلوم نہیں کی جاسکی۔عموماً 60سال کی عمر کے بعد دماغ کے کچھ نیورون ختم ہونا شروع ہو جاتے ہیں جس سے دماغ کے وہ حصے متاثر ہوتے ہیں جن کا تعلق حافظے اور سوشل فنکشن سے ہوتا ہے نتیجتاً انسان حساب کتاب اور سوچ بچارنہیں کر سکتا اور چیزوں کو بھولنا شروع ہو جاتا ہے ۔ماہرین دماغی و اعصابی امراض نے کہاکہ الزائمرزکے لاحق ہونے کا کوئی معروف سبب ابھی تک دریافت نہیں ہو سکا لیکن وٹامن بی 12کی کمی، بلند فشار خون، شوگر، نیند کی کمی اور صحت مندانہ سرگرمیوں کی کمی کی وجہ سے یہ بیماری لاحق ہو سکتی ہے۔انہوں نےکہاکہ پاکستان میں 60 سال سے زائد عمر کے 10 فیصد افراد کو یہ بیماری لاحق ہے یہ بیماری بہت تیزی سے بڑھتی ہے اس لیے ابتدا میں اس کی تشخیص بہت ضروری ہے۔ اگرچہ اس بیماری کو ختم نہیں کیا جاسکتا تاہم تشخیص کے بعد اس کی پیچیدگیوں اور رفتار کو کم کیا جاسکتاہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں عوام میں آگہی بھی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ،اگرگھر کے بزرگوں میں اس طرح کی علامتیں پائی جائیں تو اسے بڑھاپا سمجھ کر نظر انداز نہ کیا جائے بلکہ ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے، پاکستان میں اس کا علاج اور تمام دوائیں دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو افراد زیادہ سوچ بچار، دماغ کے زیادہ استعمال اور ورزش سمیت صحت مندانہ طرز زندگی اختیار کرتے ہیں انہیں اس بیماری میں مبتلا ہونے امکانات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔ اس وقت ہمارے روزمرہ کے معاملات بھی صحت مند سرگرمیوں سے مطابقت نہیں رکھتے ہیں جس کہ وجہ سے دن بدن امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 

 



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر