بلاول بھٹو کی سربراہی میں نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس

اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز) نیویارک میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس منعقد ہوئی۔کانفرنس میں کینیڈا، چیک ری پبلک، ہنگری، قطر اور سربیا سمیت گیارہ ممالک کے نوجوان وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ کانفرنس میں عالمی مسائل اور ان کے حل پر بات چیت ہوئی۔اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے مساوی معاشی حقوق کی جدوجہد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں نئی نسلوں کیلئے مساوی معاشی حقوق کی جدوجہد کرنا ہوگی۔بعد ازاں جیو نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کا مسئلہ ہم نے نہیں بڑے ملکوں نے پیدا کیا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل کا حل سب کو مل کر نکالنا ہے۔واضح رہے کہ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، وزیراعظم شہباز شریف 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر