پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں خارج

اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں خارج کر دیں۔تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں ہوئی۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے لیے درخواستیں 2015 میں دائرکی گئی تھیں۔تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے عدالت کو بتایا کہ استعفوں کا معاملہ 2013 کی اسمبلی سے متعلق ہے، 2013 کی اسمبلی کی معیاد 2018 میں ختم ہو چکی ہے۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے تو پھر یہ معاملہ غیر مؤثر ہو گیا ہے۔سپریم کورٹ نے استعفوں کی منظوری کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کر دی۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر