سیلاب زدگان کی مددکیلئے فلسطین کی جانب سے مددکا جذبہ کبھی نہیں بھولوں گا: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فلسطین کی جانب سے امدادی ٹیم بھیجنے کا اشارہ ملنے پر اظہار تشکر کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فلسطین کی جانب سے اپنی ریپڈ ریسپانس اور ریسکیو ٹیم پاکستان بھیجنے کے اشارے پر تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری ایک دوسرے کے لیے محبت اور مضبوط بھائی چارے کی عکاس ہے، ہم اس جذبے کو کبھی نہیں بھولیں گے۔شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں فلسطینی صدر محمود عباس کا بھی شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب دوسری ٹوئٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ پاکستان کی کہانی دنیا کو سنانے کے لیے کچھ ہی گھنٹے قبل نیو یارک پہنچا ہوں ، یہ سیلاب کی وجہ سے ایک غم اور درد کے انسانی المیے کی کہانی ہے۔انھوں نے لکھا کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اور دو طرفہ ملاقاتوں میں پاکستان کا مقدمہ پیش کروں گا، پاکستان کو دنیا کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر