بے رحم باپ نے 12سالہ بیٹے کو زندہ جلا دیا

کراچی(نیشنل ٹائمز)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بے رحم باپ نے اسکول کا کام مکمل نہ کرنے پر اپنے ہی 12 سالہ بیٹے کو مٹی کا تیل چھڑک کر زندہ جلا ڈالا ہے۔بچے کی ماں بے بسی کی تصویر بنی رہی، بچہ 2 روز اسپتال میں موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گیا۔بیٹے کو آگ لگانے کے ملزم نذیر خان نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا ہے کہ میں اپنے بیٹے کو پڑھا رہا تھا مگر وہ کچھ دنوں سے پڑھ نہیں رہا تھا۔

جب میں نے بیٹے سے پوچھا تو وہ خاموش ہوگیا، جس پر مجھے غصہ آ گیا۔ملزم کا بیان میں کہنا ہے کہ سامنے مٹی کا تیل پڑا تھا، بیٹے کو ڈرانے کے لیے اس پر تیل ڈال دیا، ماچس کی تیلی اسے ڈرانے کے لیے دکھائی مگر آگ لگ گئی، جیسے ہی بیٹے نے چیخیں ماریں تو مجھے ہوش آ گیا۔ملزم نذیر خان نے پولیس کو بتایا کہ فوری طور پر بیٹے کو لے کر قریبی اسپتال گیا، وہاں سے برنس وارڈ گیا۔ملزم نے پولیس کو بتایا ہے کہ بیٹا برنس وارڈ میں 3 راتیں اور 2 دن داخل رہا تھا۔ ملزم نذیر خان نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ مہنگائی اور بلوں کی وجہ سے پریشان تھا، غصہ آ گیا تھا۔ ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے ملزم کو 24ستمبر تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم کے خلاف اس کی اہلیہ نے اقبال مارکیٹ تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
امریکہ نے ایران کی مدد کے الزام میں 10 افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں
پاکستان نے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیا: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر