وزیراعظم کی شاہ چارلس سوئم سے ملاقات، ملکہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز):وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ چارلس سوئم سے بکنگھم پیلس میں ملاقات کرکے ملکہ الزبتھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دولت مشترکہ ممالک کے شہریوں کے لیے تحریک اور طاقت کا سرچشمہ تھیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی ملکہ کے پاکستان کے دو دوروں کے ساتھ خوب صورت یادیں وابستہ ہیں، شاہی خاندان اور پاکستانی قوم کے درمیان محبت کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے۔وزیراعظم نے شاہ چارلس کو تخت نشینی پر مبارک باد بھی دی اور کہا کہ امید ہے شاہ چارلس دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں اپنی والدہ کی میراث کو آگے بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام شاہ چارلس کی جلد آمد اور استقبال کے منتظر ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی اور مدد پر شاہ چارلس کا شکریہ بھی ادا کیا، انہوں نے شاہ چارلس کی اہلیہ کوئین کونسورٹ کامیلا پارکر سے ملاقات بھی کی۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر