آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ سزا یافتہ مجرم کیسے کر سکتا ہے؟ فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایک سزا یافتہ مجرم کا پاک فوج کے سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ فوج کے وقار اور احترام کے منافی ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف اس سنگین قانونی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پاک فوج کو اپنے دل کے قریب رکھتے ہیں، ن لیگی وزراء کہہ رہےہیں نئے آرمی چیف سےمتعلق شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات ہوئی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ ن لیگ کے وزراء کہہ رہے ہیں نواز شریف نئے آرمی چیف کا فیصلہ کریں گے، ایسی فیصلہ سازی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی شدید خلاف ورزی ہے۔ان کایہ بھی کہناہے کہ شہباز شریف اپنے حلف سے روگردانی کے مرتکب ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی ریاست کی سطح پرایک نہایت سنجیدہ معاملہ ہے، شہباز شریف لندن میں مقیم اپنے سزا یافتہ اشتہاری بھائی کو ملنے پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور وزیر اعظم شہباز شریف آفیشل سیکرٹ کے پابند ہیں، عدالتی سزا یافتہ شخص کیسے ایسی اہم ریاستی تعیناتی کرسکتا ہے؟ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت یہ قانون سے انحراف ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر