سیلاب کے اثرات سے فیصل آباد میں کپڑے کا کاروبار بھی شدید متاثر

ملک میں سیلاب نے جہاں بڑی آبادی کو براہ راست متاثر کیا ہے تو وہیں فیصل آباد کے تاجر بھی سیلاب کے اثرات سے محفوظ نہیں رہے، کپڑے کی مصنوعات کی فروخت کی منڈیاں اجڑنے سے کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔فیصل آباد کی کپڑا مارکٹیں بھی ملک کے بڑے حصے پر تباہی مچانے والے سیلاب کے اثرات سے انتہائی متاثر ہیں، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں کپڑے کی طلب نہ ہونے کے برابر ہے اور کپڑے کا کاروبار خسارے کا شکار ہے۔تاجروں کا کہنا ہے کہ جہاں سیلاب نے کپڑے کی خریداری کو متاثر کیا ہے وہیں مہنگائی نے حالات مزید ابتر کر دیے ہیں، دوسری جانب بجلی کے مہنگے بلوں سے بھی تاجر پریشان نظر آتے ہیں۔سیلاب سے کپڑے کی منڈیاں اجڑنے سے متاثر تاجروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کپڑے کی صنعت کو بچانے کے لیے فوری طور پر ریلیف پیکج فراہم کیا جائے۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر