انسٹاگرام نے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ سروس انسٹا گرام نے لائیو رومز کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس سے بیک وقت 4 افراد لائیو اسٹریم کر سکیں گے۔فیس بک کی زیر ملکیت ایپ کے سربراہ ایڈم موسیری کا کہنا تھا کہ اس فیچر کا مطالبہ کافی عرصے سے صارفین کی جانب سے کیا جارہا تھا۔انسٹا گرام میں لائیو اسٹریمنگ کا آپشن تو کافی عرصے سے موجود ہے، جس میں کچھ عرصے پہلے ایک اور دوست کو ایڈ کرنے کی سہولت کا اضافہ کیا گیا تھا۔اب کمپنی کا کہنا تھا کہ ایک صارف دیگر 3 افراد کے ساتھ بیک وقت لائیو اسٹریم کرسکتا ہے۔ اس فیچر کی آزمائش دسمبر 2020 میں شروع ہوئی تھی اور لگ بھگ 3 ماہ بعد اسے متعارف کروا دیا گیا۔اسے استعمال کرنے کے لیے ایپ اوپن کر کے انسٹا گرام کیمرا اوپن کریں یا نیچے پلس کے آئیکون پر کلک کریں، وہاں موجود آپشنز میں لائیو کا انتخاب کریں۔لائیو اسٹریم میں ٹائٹل کا اضافہ کرنے کے بعد رومز کے آئیکون پر کلک کرنا ہوگا اور پھر لائیو براڈکاسٹ کے مہمانوں کو شامل کرنا ہوگا۔ انسٹا گرام صارفین اپنی لائیو ویڈیو کے دوران بھی کسی فرد کو سرچ کر کے ایڈ کر سکتے ہیں۔انسٹا گرام میں کریٹیئر اس نئے فیچر سے آمدنی بھی حاصل کر سکیں گے کیونکہ کمپنی کی جانب سے ویوروز کو کریٹیرز کے بیجز خریدنے کی اجازت دی جائے گی۔کمپنی کا کہنا تھا کہ اس سے کریٹیئرز زیادہ صارفین تک رسائی حاصل کرسکیں گے اور فالورز بھی بڑھ سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر