عمران خان قومی سلامتی اور وجود پر حملہ کر رہے ہیں: وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اقتدار کا نشہ ٹوٹ رہا ہے اس لیے وہ قومی سلامتی اور قومی وجود پر حملہ کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا عمران خان کی جانب سے اداروں، آرمی چیف کی تعیناتی، آئی ایم ایف کے پروگرام اور سیلاب متاثرین کی امداد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اقتدار کا نشہ ٹوٹ رہا ہے، عمران خان قومی سلامتی اور قومی وجود پر حملہ کر رہے ہیں، اپنے اقتدار کے لیے عمران خان ملک کی سلامتی بھی داو پر لگا سکتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کے خلاف قانون اور قاعدے کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے، ملک کو آج جس قدر استحکام کی ضرورت ہے ماضی میں کبھی نہیں رہی۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی موجودہ صورتحال میں سیاست کو کچھ دیر کے لیے ایک طرف رکھ دینا چاہیے، تمام سیاسی جماعتوں کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سوال پر خواجہ آصف کا کہنا تھا نومبر میں شہباز شریف آئین کے مطابق نئے آرمی چیف کا تقرر کریں گے، عمران خان کے کہنے سے کیا فرق پڑتا ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی ایران کو شرائط نہ ماننے پر ایک بار پھر بمباری کی دھمکی
امید ہے ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم
امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر
چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر