چہلم امام حسینؓ، ملک بھر میں سکیورٹی کیلئے فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

ملک بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سکیورٹی کیلئے فوج اور سول آرمڈ فورسز  کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔وزارت داخلہ میں سکیورٹی صورتحال مانیٹر کرنے کیلئے سینٹرل کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ چہلم امام حسینؓ پر فوج اور سول حکومت کی مدد کیلئے سکیورٹی فرائض سرانجام دے گی، فوج کے ساتھ رینجرز، ایف سی اور دیگر فورسز بھی سکیورٹی خدمات سرانجام دیں گی۔ان کا کہنا تھاکہ فوج سیلاب ڈیوٹی کےساتھ ساتھ چہلم سکیورٹی کیلئے بھی اپنی خدمات دے گی۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھاکہ سینٹرل کنٹرول روم سے تمام جلوسوں اورسکیورٹی کے معاملات کو مانیٹر کیا جائے گا، چہلم کے جلوس، راستوں اورامام بارگاہوں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر