کے پی ٹی نے میونسپل ٹیکس کے 23 کروڑ روپے کے ایم سی کو ادا کردیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے میونسپل ٹیکس کے 23 کروڑ روپے کراچی میٹرو کارپوریشن (کے ایم سی) کو دے دیے۔وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ساتھ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ کے پی ٹی کراچی کا میونسپل ٹیکس ادا نہیں کر رہی تھی اور اب کے پی ٹی نے کے ایم سی کا ٹیکس ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور میونسپل ٹیکس کے 23 کروڑ روپے کے ایم سی کو دے دیے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے دو ارب روپے دے رہے ہیں۔ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ کُل ایک ارب روپے میونسپل ٹیکس کے پی ٹی پر واجب الادا ہے، شہر ٹیکس کے بغیر نہیں چلتے، ٹیکس پہلے جمع نہیں ہوتا تھا، اب کے الیکٹرک کے تحت جمع ہو کر شہر کیلئے استعمال ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ میونسپل ٹیکس کے ای سے براہ راست کے ایم سی آئے گا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر