چینی صدر نے شہباز شریف کو عملیت پسندی اور کارکردگی کی حامل شخصیت قرار دیدیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہباز شریف کو عملیت پسندی اور کارکردگی کی حامل شخصیت قرار دیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم کے ماحول میں خوشگوار بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چینی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو عملیت پسندی اور کارکردگی کا حامل شخصیت قرار دیا اور کہا کہ شہباز شریف چین پاکستان دوستی کے لیے دیرینہ عزم رکھنے والے رہنما ہیں۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سمرقند میں موجود ہیں اور انہوں نے روس اور آذربائیجان کے صدور سمیت مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر