سیاستدانوں کو فوج کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے: چوہدری شجاعت حسین

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مناسب ہو یا غیرمناسب سیاستدانوں کو فوج کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان فوج کو سیاسی الجھنوں میں نہ ڈالیں، پاکستان دشمن عناصر ایسی صورتحال کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اب تو ٹی وی پر بھی فوجی کمانڈوز کے نام لیکر ڈرامے کیے جا رہے ہیں، شادیوں میں بھانڈ بھی پوچھتے ہیں کہ یہاں فوجی کون ہے، وہ جنرل ہو یا نہ ہو تالیاں بجا کر کہتے ہیں، ہمیں بھی کچھ دیں۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا ٹی وی اور اخبارات میں برادری ازم کو موضوع بنا کر فوجی افسران کے بارے میں گفتگو کی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فوج سمیت کسی بھی ادارے کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے، سب سیاستدانوں کو یہ روش ختم کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی ایران کو شرائط نہ ماننے پر ایک بار پھر بمباری کی دھمکی
امید ہے ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم
امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر
چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر