روس سے پاکستان کو گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام کرنے پر ترکیہ کا اتفاق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)روس سے پاکستان کو گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام کرنے پر ترکیہ اور پاکستان نے اتفاق کیا ہے۔ازبکستان کے دورے پر گئے ہوئے وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے سمرقند میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی ہے۔ملاقات ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ریاستی سربراہی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔پاکستان کو روسی گیس فراہمی ممکن، انفرااسٹرکچر پہلے سے موجود، صدر پیوٹن، وزیراعظم شہباز شریف سے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیالدونوں ملکوں کے سربراہان نے دو طرفہ تجارت کے فروغ، گیس کی فراہمی سمیت لارج اسکیل منصوبوں کے امکانات اور عمل درآمد پر اتفاق کیا۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے گفتگو کے دوران کہا کہ روس، قازقستان اور ازبکستان میں کسی حد تک گیس پائپ لائن کے لیے بنیادی ڈھانچہ پہلے سے موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ایشیاء میں پاکستان کو اپنا ترجیحی شراکت دار تصور کرتے ہیں، نہایت مثبت انداز میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر ہمیں بے حد خوشی ہے، آپ سے مل کر بڑی خوشی ہو رہی ہے۔ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ آپ کے بڑے بھائی نواز شریف کے ساتھ امورِ کار انجام دینے کی اچھی یادیں وابستہ ہیں۔

 



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر