اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف کی ازبکستان کے شہر سمرقند میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ثمر قند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدرپیوٹن سے سائیڈ لائن ملاقات ہوئی۔شہباز شریف ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے سمرقند پہنچ گئےاس دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس سے پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعےگیس کی فراہمی ممکن ہے۔ ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس سے پاکستان تک گیس پائپ لائن پہلے سے موجود انفرااسٹرکچرکاحصہ ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کےلیے آج ہی ثمر قند پہنچے ہیں۔ اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت کئی ملکوں کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔
پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعےگیس کی فراہمی ممکن ہے: پیوٹن کی شہباز شریف سےگفتگو



