امریکا نے افغانستان کے منجمد اربوں ڈالرز ایک نئے فنڈ میں منتقل کردیے

امریکا کی جانب سے سوئٹزرلینڈ اور افغان معاشی ماہرین کے ساتھ مل کر ایک نئے فنڈ کو قائم کیا گیا ہے جس کو افغانستان کے معاشی استحکام کے لیے استعمال کیا جائے گا۔اس فنڈ میں وہ اربوں ڈالرز منتقل کیے جائیں گے جو افغانستان کی ملکیت ہیں مگر طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد ان اثاثوں کو منجمد کردیا گیا تھا۔امریکی حکام کے مطابق ساڑھے3 ارب ڈالرکےافغان اثاثےسوئٹزلینڈ میں قائم افغان فنڈ میں منتقل کیے جائیں گے۔حکام نے بتایا کہ اس نئے افغان فنڈ میں منتقل کی جانے والی رقم کو فوری طور پر جاری نہیں کیا جائے گا کیونکہ افغانستان میں کوئی ایسا قابل اعتماد ادارہ موجود نہیں جو اس بات کی ضمانت دے سکے کہ یہ فنڈز افغان عوام کی بہبود کے لیے استعمال ہوں گے۔حکام کے مطابق فنڈ میں موجود ساڑھے3 ارب ڈالر افغان معیشت کی بحالی کے لیے استعمال ہوں گے، مگر افغان مرکزی بینک تک اس رقم کی رسائی کا انحصار 2 عناصر پر ہوگا، ایک بینک کی ذمہ دار انتظامیہ اور دوسری اس بات کی ضمانت کے فنڈز کو دہشتگردوں یا جرائم پیشہ افراد کو منتقل نہیں کیا جائے گا۔حکام نے بتایا کہ سیاسی مداخلت کےخاتمے تک کوئی رقم افغان مرکزی بینک کو منتقل نہیں کی جائےگی۔انہوں نے کہا کہ طالبان کےزیراثر افغان مرکزی بینک میں اثاثوں کی منتقلی ناقابل قبول خطرہ ہے، تو مرکزی بینک کو سیاسی اثر رسوخ اور مداخلت سے آزادی کا اظہار کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ بینک کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کو سرمائے کی فراہمی کے خلاف کارروائی کا اہل ہے۔سوئٹزرلینڈمیں نیا افغان ٹرسٹ فنڈ امریکا،سوئٹزرلینڈ اور طالبان کےدرمیان بات چیت کےبعد قائم ہواہے اور اس حوالے سے شرائط سے آگاہ کرنے کے لیے ایک خط افغان مرکزی بینک کو امریکی حکام نے ارسال کیا ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی ایران کو شرائط نہ ماننے پر ایک بار پھر بمباری کی دھمکی
امید ہے ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم
امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر
چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر