‘آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق فیصلہ اپنے وقت پر اور طریقہ کار کے مطابق ہوگا’

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق فیصلہ اپنے وقت پر اور طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔جیو نیوز کے پروگرام آج شا ہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان ایک فتنہ ہے اور یہ ہر طرف اپنا فتنہ پھیلانا چاہتا ہے، مرضی کا آرمی چیف نہ کبھی ہم نے کہا نہ سوچا، اس معاملے پر عمران خان کی رائے کو مکمل طور پر نظر انداز کرنا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کے معاملے میں اتنی پیش رفت ہوچکی ہے کہ جب چالان عدالت میں داخل ہوگا تو لوگ حیران رہ جائیں گے کہ یہ لوگ اس حد تک گرے ہوئے ہیں۔ ہم شہزاد اکبر کی طرح روز پریس کانفرنس نہیں کریں گے ،جلد عدالت میں چالان جمع ہوگا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اب اگر چیف جسٹس نے بات کی ہے تو بتادوں کہ نئے ججز کی تعیناتی پر اتفاق معزز ججز میں خود نہیں تھا۔ اگر اُن میں اتفاق ہوتا تو حکومت نہیں روک سکتی تھی،جوڈیشل کمیشن میں ججز کی تعداد دیگر اراکین کے مقابلے میں دگنی ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر