عمران جو مرضی کہیں، آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے: وزیر دفاع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گفتگو پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مقررہ وقت آنے پر وزارتِ دفاع جی ایچ کیو کے کہنے پر آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سفارشات پیش کرے گی۔انھوں نے کہا کہ عمران خان جو مرضی کہتے رہیں، ہم آئینی کردار ادا کرتے رہیں گے اور آرمی چیف کی سفارشات پر فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق فیصلہ حکومت اپنے وقت پر اور آئینی طریقہ کار کے مطابق کرے گی، آئین کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ ہوا تو عمران خان کا فتنہ بیٹھ جائے گا۔انھوں نے کہا تھا کہ ملک اور ادارے کی تاریخ بتاتی ہے کہ کوئی مرضی کا آرمی چیف لگا نہیں سکا، فوج کو بحیثیت ادارہ قائم رہنا ہے تو اس بیانیے کو مسترد کرنا ہوگا، 25 مئی کو عمران خان کو رسوا ہو کر جانے دیا تھا، اس بار جانے بھی نہیں دیں گے، پنجاب سے بھی لوگ لے کر آ جائیں، ان کی خاطر مدارت کریں گے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر